گرم مزاج
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - صفراوی مزاج، (کنایۃً) تندخو، بدمزاج، غصیلا، مغلوب الغضب۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'گرم' کے ساتھ عربی اسم 'مزاج' لگانے سے مرکب 'گرم مزاج' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ "فرہنگ آصفیہ، نوراللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔